راولپنڈی، اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کا دھرنا جاری، کارکنان کی تعداد میں کمی

4
0
Share:



راولپنڈی:

اڈیالہ جیل کے باہر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے دیا گیا دھرنا تاحال جاری ہے۔

دھرنے کے دوران پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے نعرے بازی کا سلسلہ بھی وقفے وقفے سے جاری رہا۔

تاہم وقت گزرنے کے ساتھ اڈیالہ جیل کے باہر موجود پی ٹی آئی کارکنان کی تعداد میں واضح کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، جبکہ کارکنان آہستہ آہستہ دھرنے کی جگہ سے روانہ ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی گزشتہ ایک گھنٹے سے اپنی گاڑی میں موجود ہیں، جبکہ دھرنے کی صورتحال پر پارٹی قیادت کی جانب سے مشاورت بھی جاری ہے۔



Share:

Leave a reply