برطانوی وزیراعظم نے 4 جولائی کو ملک میں الیکشن کروانے کا اعلان کردیا

برطانوی وزیراعظم نے 4 جولائی کو ملک میں الیکشن کروانے کا اعلان کردیا۔ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے کہا کہ آج کنگ چارلس سے ملاقات کی ہے، کنگ چارلس کو قبل از وقت انتخابات کے فیصلےسے آگاہ کیا، کنگ چارلس نے پارلیمنٹ تحلیل کرنےکی درخواست منظور کرلی۔ … Read more

اختلافات ختم نہیں کر سکتے تو انہیں نرم تو کیا جاسکتا ہے، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اختلافات ختم نہیں کر سکتے تو اختلافات کو نرم تو کیا جاسکتا ہے۔ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ جس کے بعد دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ مولانا … Read more

1 ماہ میں سیکیورٹی فورسز کے مختلف آپریشنز، 29 دہشتگرد جہنم واصل

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ کچھ عرصے سے پاکستان میں افغان سرزمین سے دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔  بلوچستان کے ضلع ژوب میں گزشتہ 1 ماہ کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 29 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے … Read more

واضح کردوں حکمِ امتناع سمز بلاک کرنے پر نہیں ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق

فائل فوٹو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے واضح کردیا کہ حکمِ امتناع سمز بلاک کرنے پر نہیں ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹیکس نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے کے حکومتی فیصلے کے معاملے سے متعلق سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے وفاقی حکومت کی … Read more

کراچی کیلئے پی آئی اے کی پرواز کی روانگی کے فوری بعد جدہ ایئر پورٹ پر واپس لینڈنگ

—فائل فوٹو قومی ایئر لائن پی آئی اے کی جدہ سے کراچی کی پرواز کو فنی خرابی کے باعث روانگی کے فوری بعد جدہ ایئر پورٹ پر واپس اتار لیا گیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 732 کے طور پر جدہ سے اڑان بھرتے ہی ایئر بس اے 320 طیارے کا کیبن … Read more

آئرلینڈ، ناروے اور اسپین کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان

ناروے کے وزیراعظم جوناس گہر سٹور– فائل فوٹو آئرلینڈ، ناروے اور اسپین نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اہم یورپی ملک ناروے نے بھی فلسطین کو بطور ریاست باقاعدہ تسلیم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ ناروے کے وزیراعظم جوناس گہر سٹور نے کہا ہے کہ اگر فلسطینی … Read more

آئی ایم ایف مذاکرات، گیس مہنگی کرنے کی تیاریاں

—فائل فوٹو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مذاکرات کے سلسلے میں گھریلو، کھاد، سی این جی، سیمنٹ سیکٹر کے لیے گیس مہنگی کرنے کی تیاریاں کر لی گئیں۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے شیئر پلان میں اگست سے گیس کے نرخوں میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ آئی … Read more

ہیٹ ویومیں لوڈشیڈنگ کے سبب کوئی انتقال ہوا تو کے الیکٹرک پر مقدمہ ہو گا: ناصر حسین شاہ

سندھ کے وزیر ناصر حسین شاہ—فائل فوٹو سندھ کے وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو میں لوڈ شیڈنگ کے سبب کوئی انتقال ہوا تو کے الیکٹرک کے خلاف ایف آئی آر درج ہو گی۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ … Read more

اوور سیز انویسٹر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نےحکومت کو بجٹ تجاویز دے دیں

اوور سیز انویسٹر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت کو وفاقی بجٹ 2024-25 کے حوالے سے تجاویز دے دیں۔ اوور سیز انویسٹر چیمبر کا کہنا ہے کہ کیش لین دین کی حوصلہ شکنی کیلئے 5 ہزار کا نوٹ منسوخ کیا جائے، بینک اکاؤنٹ کے لیے این ٹی این نمبر لازمی قرار دیا جائے۔ اوور … Read more

مشتِ خاک اور یہ سارے!!

مشتِ خاک کی کیا حیثیت؟کہاں کی دانائی اور کہاں کا تاریخی شعور؟ اہل سیاست اور اوپر والے ہی سب سے زیادہ عقل مند ٹھہرتے ہیں وہ وقت کے بادشاہ ہوتے ہیں، غلط کریں یا صحیح وہ اس پر اڑے رہتے ہیں چاہے اس میں ملک تباہ ہو جائے، عوام مفلوک الحال ہو جائیں یا ریاست … Read more