میرٹ اور شفافیت کے نظام سے بھرتیاں بلوچستان کے روشن مستقبل کی ضامن

بلوچستان میں سرکاری محکموں میں بھرتیوں کے عمل کو شفاف بناتے ہوئے پہلی بار ڈیجیٹل نظام قائم کر دیا گیا۔
کمپیوٹر، ٹیبلٹس اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شفافیت کو یقینی بنا کر بلوچستان حکومت نے نئی تاریخ رقم کر دی۔
یہ نظام نہ صرف نوجوانوں کو امید اور یقین دلائے گا بلکہ ان کو محنت سے مستقبل طے کرنے کا موقعہ بھی فراہم کرے گا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی کاوشوں سے اک ایسا سنہری باب روشن ہوا جہاں ہر امیدوار کو برابر کا موقع میسر ہوگا۔
یہ تقریب محکمہ خزانہ کے لیے 111اسسٹنٹ اکاؤنٹنٹ کی پوسٹوں کے لیے آن لائن ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے لیے تقرری لیٹرز جاری کرنے کے سلسلے کا اہم حصہ تھی۔
یہ نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کے لیے ایک مثالی قدم ہے جہاں بھرتی کا عمل مکمل طور پر پیپر لیس، شفاف اور 100 فیصد میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا۔
111 آسامیاں کے لیے صوبے بھر سے 5 ہزار 694 امیدوار نے حصہ لیا۔ وزیر اعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج ہمارے لیے ایک نیا تجربہ تھا۔ میرٹ کے لیے تمام کام کیا جا رہا ہے۔ بلوچستان سے آج یہ پیغام جائے گا کہ یہاں میرٹ پر بھرتی کی گئی۔
میرٹ پر بھرتی کا عمل نہ صرف روزگار فراہم کر رہا ہے بلکہ نوجوانوں کے ریاست سے بااعتماد رشتے کو بھی مضبوط کر رہا ہے۔
گڈ گورننس کا یہی ماڈل بلوچستان کو بدعنوانی سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر رہا ہے۔شفافیت اور انصاف پر مبنی بھرتیوں کا یہ عمل بلوچستان کے مضبوط، باوقار مستقبل کا ضمانت ہے۔






