مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دعوت ولیمہ، تصاویر اور ویڈیوز سامنے آگئیں

سربرہ مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کے نواسے اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید صفدر کی دعوت ولیمہ کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق جنید صفدر اور شانزے علی روحیل کے ولیمہ کی تقریب جاتی عمرہ فارمز پر منعقد ہوئی، دعوت ولیمہ کی تقریب میں 800 مہمانوں کو مدعو کیا گیا۔

وزیراعلی مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دعوت ولیمہ میں 50 رکنی آرکسٹرا نے مختلف میوزیکل دھنوں سے حاضرین کو محفوظ کیا، میوزیکل بینڈ کی کی سربراہی انٹرنیشنل میوزک ڈائریکٹر نجاد علی نے کی۔
جنید صفدر کے دعوت ولیمہ میں سیاست دانوں بزنس کمیونٹی سمیت انٹرنیشنل مہمانوں نے بھی شرکت کی، لاہور جاز انسمبل بینڈ نے ولیمے پر پرفارم کرنے کے لئے سات روز تک مسلسل ریہرسل کی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے ایکس پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں ولیمے کی تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جنید صفدر کو شادی کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ اللہ تعالیٰ ان کی ازدواجی زندگی کو محبت، اعتماد اور خوشیوں سے بھر دے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ نیا سفر دونوں خاندانوں کے لیے خیر و برکت، سکون اور کامیابیوں کا باعث بنے۔ دعا ہے کہ اللہ رب العزت اس رشتے کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے اور دونوں کو خوشحال و مطمئن زندگی عطا فرمائے۔
جنید صفدر کو شادی کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ اللہ تعالیٰ ان کی ازدواجی زندگی کو محبت، اعتماد اور خوشیوں سے بھر دے۔ یہ نیا سفر دونوں خاندانوں کے لیے خیر و برکت، سکون اور کامیابیوں کا باعث بنے۔ دعا ہے کہ اللہ رب العزت اس رشتے کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے اور دونوں کو خوشحال و… pic.twitter.com/9WnVnpOAbp
— Abid Sher Ali (@AbidSherAli) January 18, 2026






