Omar Ayub excuse pti – ایکسپریس اردو

سابق اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما عمر ایوب خان کا پولیٹیکل کمیٹی میں شامل ہونے سے انکار کرتے ہوئے معذرت کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر بیان جاری کیا، جس میں کہا کہ میں نے پی ٹی آئی پولیٹیکل کمیٹی میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔
عمر ایوب نے لکھا کہ قانونی اور سیاسی مصروفیات کے باعث پولیٹیکل کمیٹی میں کردار ادا کرنا ممکن نہیں، پولیٹیکل کمیٹی کی رکنیت صرف موجودہ عہدیداران تک محدود ہونی چاہیے۔
Dear Barrister Salman Akram Raja sahib.
1. I am most grateful to you for including my name in the newly constituted Political Committee despite my request not to include my name as I am no longer a member of parliament or an office holder of PTI.
2. I would once again humbly…— Omar Ayub Khan (@OmarAyubKhan) January 28, 2026
عمر ایوب نے کہا کہ عمران خان کا کارکن تھا، ہوں اور رہوں گا۔
پی ٹی آئی رہنما نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو پولیٹیکل کمیٹی میں شامل کرنے کی سفارش بھی کردی۔






