بالائی علاقوں میں برفباری اور ژالہ باری کے خوبصورت مناظر، ویڈیوز دیکھیں

4
0
Share:



ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری اور ژالہ باری سے ہر طرف سفیدی چھا گئی جبکہ سوشل میڈیا پر خوبصورت مقامات کی ویڈیوز بھی شیئر کی جا رہی ہے۔

وادی سوات کے علاقے کالام میں برفباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور کالام میں برفباری کی مقدار تقریباً 3 فٹ بتائی جا رہی ہے۔

پارچنار میں منفی 5، کالام میں منفی 4 اور مالم جبہ میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بٹگرام میں بھی برفباری سے موسم شدید سرد ہوگیا، برفباری کا سلسلہ رات سے وقفے وقفے سے جاری ہے۔

ضلع مردان کی تحصیل رستم اور مضافاتی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری جاری ہے۔

ژالہ باری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا جبکہ کھیتوں میں کھڑی فصلوں اور میوہ جات کے باغات کو نقصان کا خدشہ ہے۔

ادھر، پشاور میں گزشتہ روز سے جاری بارش کا سلسلہ تھم گیا جبکہ بارش سے سردی کی شدت بڑھنے سے درجہ حرارت 4 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ بارش کے بعد سرد ہوائیں چلنے لگیں۔

Share:

Leave a reply