خواجہ آصف نے 18ویں ترمیم کو ڈھکوسلا قرار دے دیا

5
0
Share:


وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے  کہ  حقیقت یہ ہے کہ اٹھارہویں ترمیم ڈھکوسلا ثابت ہوا ہے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  نہ بلدیاتی نظام بنا نہ پولیس سسٹم بنا ہے،
ہمیں بلدیاتی انتخابات کا طے شدہ درست نظام بنانا ہوگا۔

خواجہ آصف کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی ارکان نے شور شرابہ کیا جس پر  خواجہ آصف  نے کہا کہ محمود خان اچکزئی اپنی پارٹی کو سنبھالیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تمہارا لیڈر کہتا تھا رلاؤں گا بتاؤ آج کون رورہا ہے، تم روتے ہی رہو گے 
کراچی لاہور سمیت ہر جگہ بلدیاتی نظام لانا ہوگا، تمام صوبوں کو گلی محلے میں نمائندگی دینا ہوگی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ جب تک گلی محلے میں عوامی نمائندگی نہیں ہوگی وزارت دفاع کے فائر بریگیڈ آکر آگ پر قابو پائیں گے،  جب بھی امر آتے ہیں وہ مضبوط بلدیاتی نظام لاتے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہم سیاسی حکومتیں حیلے بہانوں سے بلدیاتی نظام سے بھاگتی ہیں 
میرے پاس اسلام آباد کون آسکے گا،  بلدیاتی نظام کے نمائندوں کو ہر کوئی گلی محلے میں پکڑ سکے گا، اگلی آئینی ترمیم میں ایک قوم ایک نصاب اور بلدیاتی نظام لائیں۔

 



Share:

Leave a reply