امریکا: تقریباً نصف صدی بعد کتاب لائبریری کو واپس

امریکا میں لائبریری کو تقریباً 46 برس بعد کتاب واپس لوٹا دی گئی۔
ریاست کیلیفورنیا کی سان ڈیاگو کاؤنٹی لائبریری کی برانچ منیجر کیسی کوڈیون نے بتایا کہ جنوری کے شروع میں انہوں نے ایک پیکج کھولا جس میں سے ایک کتاب نکلی جس کو برسوں پہلے جمع کرایا جانا تھا۔
View this post on Instagram
کیسی نے بتایا کہ کتاب بھیجنے والوں نے کتاب کو صحیح برانچ پر پہنچایا۔ اگرچہ موجودہ برانچ نئے ایڈریس پر ہے لیکن انہوں نے کتاب واپس پہنچانے کے لیے خوب تحقیق کی۔
اس گم نام پیکج پر ایک نوٹ ’تاخیر کے لیے معذرت‘ درج تھا اور اس پر کوئی دستخط بھی نہیں تھا۔
لائبریری کے ریکارڈز سے معلوم ہوا کہ کتاب کو 20 مئی 1980 کو جمع کرایا جانا تھا۔






