پاکستانی طلبا پر حملے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کرغزستان روانہ،خصوصی پروازیں چلانے کافیصلہ

(24 نیوز)بشکیک سے پاکستانیوں کی واپس لانے کیلئے کوششیں تیز،وزیراعظم کی ہدایت پراسحاق ڈاراورامیرمقام  روانہ ہوگئے۔شہبازشریف نے کہاطلبہ کوسرکاری خرچ پرواپس لائیں گے۔گزشتہ رات 140 طلبہ بشکیک سے لاہورسے پہنچ گئے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے استقبال کیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہابچوں کواکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ طلبہ کولانے کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کافیصلہ کرلیا گیا۔

پاکستانی طلبا  پر حملوں کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار  کو  کرغزستان  چلے گئے، ان کے  ہمراہ وفاقی وزیر امیر مقام بھی کرغزستان روانہ ہوئے ہیں،دونوں وزراء  صبح خصوصی طیارے کے ذریعے بشکیک روانہ ہوئے، وزیر خارجہ بشکیک میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے،وزیرخارجہ زخمی طلباء کو علاج کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے اور پاکستانی طلبا کی وطن واپسی کےمعاملات کا جائزہ لیں گے۔

وزیرِ اعظم  شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کرغزستان میں غیر ملکی طلبا مخالف فسادات پر گہری تشویش ہے، مشکل وقت میں پاکستان کے بیٹے اور  بیٹیوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے ۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ پاکستانی سفارتخانہ زخمی طلبا کو علاج و معالجے کی بہترین سہولیات میں معاونت یقینی بنائے اور جو طلبا پاکستان آنا چاہیں  سرکاری خرچ  پر ان کی فوری  واپسی یقینی بنائیں۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ طلبا اور والدین کے درمیان رابطے کے لیے سفارتخانہ ہر قسم کی معاونت فراہم کرے۔

ضرورپڑھیں:بشکیک میں پھنسے پاکستانی طلبا لاہور پہنچ گئے،وفاقی وزیر داخلہ نے استقبال کیا
خیال رہے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں بلوائیوں کی جانب سے پاکستانی اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے طالب علموں پر  حملوں میں 14 افراد زخمی ہوئے تھے۔ کرغزستان میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں بشکیک میں دیگر ممالک کے طالب علموں پر حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ کرغز حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حملوں میں کسی پاکستانی کی ہلاکت نہیں ہوئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات ایک طیارہ پاکستانی طلباء کو لے کر علامہ اقبال ائیر پورٹ لاہور پہنچا جہاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے استقبال کیا ۔

Leave a Comment