(24نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 9 پیسے کی کمی ہوئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں 502 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔سٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس 502 پوائنٹس کے اضافے سے بلند ترین سطح 72554 پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 278.39 سے کم ہو کر 278.30 روپے کا ہو گیا ۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار کی سطح عبور کی تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے آخری کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 71 ہزار 359 پر بند ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی ادارے بند