آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
سردار تنویر الیاس کو گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف نجی مال میں توڑ پھوڑ اور دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج ہے۔
وکیلِ صفائی کا کہنا ہے کہ سردار تنویر الیاس کا نجی معاملہ ہے، فریقین نے سمجھوتہ کر لیا ہے۔
عدالت نے مدعیٔ مقدمہ کو سمجھوتے سے متعلق بیان کے لیے طلب کر لیا۔
عدالت نے سابق وزیر ِاعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا۔
سردار تنویر الیاس کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔