نوشہرہ کے تھانہ رسالپور میں 7 روز سے حوالات میں بند مرغوں کی قسمت کا فیصلہ ہوگیا۔
عدالت نے تینوں مرغوں کو بحق سرکار ضبط کرکے محکمہ جنگلات وائلڈ لائف کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔
لاکھوں روپے مالیت کے 3 اصیل مرغے جوئے کے اڈے پر چھاپے کے دوران قبضے میں لیے گئے تھے۔
دوسری جانب گھوٹکی کے علاقے قاضی واہ سے متصل سفاری پارک نہر سے مگر مچھ برآمد کرلیا گیا۔
مگر مچھ کو علاقہ مکینوں ںے ریسکیو کرلیا، جسے دوبارہ سفاری پارک کے تالاب میں چھوڑا جائے گا۔