اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر وزیر خارجہ ذمہ داریاں بھی انجام دیں گے؟

( 24 نیوز ) وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کردیا ہے۔

کابینہ ڈویژن سے جاری شدہ  نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو تاحکم ثانی فوری طور پر نائب وزیر اعظم مقرر کردیا ہے،تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ نائب وزیراعظم اب وزیر خارجہ کی ذمے داریاں بھی انجام دیں گے یا حکومت کسی اور کو وزیر خارجہ کا منصب سونپے گی،واضح رہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اس وقت وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کو بہت متاثر کیا، شہباز شریف

 

Leave a Comment