وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ آٹے اور بجلی میں ریلیف دینے کے لیے ترقیاتی بجٹ سے بھی کٹ لگانا پڑا تو لگائیں گئے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی جس سطح پر بات کرنا چاہتی ہے ہم تیار ہیں۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ جو مطالبات حکومت پاکستان سے جڑے ہیں انہیں وفاق کے سامنے اٹھایا جائے گا، ہمارا دشمن مکار ہے پبلک سیکیورٹی ہماری ترجیح ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں حکومت کی تحمل کی پالیسی کی بدولت جانی نقصان نہیں ہوا۔
چوہدری انوار الحق نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جلاؤ، گھیراؤ کے باوجود آزاد کشمیر پولیس صبر کا مظاہرہ کر رہی ہے۔