گرمی بڑھتے ہی K الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ میں اضافہ کردیا

گرمی بڑھتے ہی K الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ میں اضافہ کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں گرمی میں اضافہ ہوتے ہی کے الیکٹرک نے پہلے سے جاری لوڈشیڈنگ میں اضافہ اور مستثنیٰ علاقوں میں بھی بجلی بند کرنا شروع کر دی.

شہر کے مخٹلف علاقوں سے شہریوں نے شکایت کی کہ کے الیکٹرک رات کو بھی ڈیڑھ سے دو گھنٹے بجلی بند کر دیتا ہےجس سے شدید گرمی کا شکار شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے

امتحانات میں مصروف طلبہ زیادہ پریشان ہیں واضح رہے کے الیکٹرک جن علاقوں کو زیادہ چوری والے علاقے قرار دے کر پہلے سے لوڈشیڈنگ جاری رکھے ہوئے ہےاس میں اضافہ کر کےاسے دس سے بارہ گھنٹے تک کر دیا گیا ہے اور وہ آبادیاں جو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ تھیں ان میں بھی دو سے ڈھائی گھنٹے بجلی بند کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔

Leave a Comment