پی ٹی آئی رہنما ریحانہ ڈار

پی ٹی آئی رہنما ریحانہ ڈار کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف نے پہلے بھی بہت سے مقدمات قائم کیے اور وہ جھوٹے تھے۔

لاہور ہائی کورٹ الیکشن ٹریبونل میں پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما ریحانہ ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ میرے لیے قابلِ فخر ہے، مجھے انصاف ملے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اللّٰہ کے بعد جج پر فیصلہ چھوڑ دیا ہے۔

ریحانہ ڈار کی درخواست پر سماعت، فریقین سے جواب طلب

دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ الیکشن ٹریبونل نے خواجہ آصف کی این اے 71 سے کامیابی کے خلاف ریحانہ ڈار کی درخواست پر سماعت کے دوران فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

ریحانہ ڈار کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیالکوٹ سے خواجہ آصف دھاندلی کے ذریعے جیتے ہیں، فارم 45 کے تحت ریحانہ ڈار کو 4 ہزار ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔

ریحانہ ڈار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔

Leave a Comment