وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، 2 سینئر بیورو کریٹ معطل

وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، 2 سینئر بیورو کریٹ معطل

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں جبکہ 2 سینئر بیورو کریٹس کو معطل کردیاگیا ہے۔ 

سندھ حکومت میں تعینات گریڈ 21کے افسر اکرم علی خواجہ اور خیبرپختونخوا حکومت میں تعینات گریڈ 20 کے افسر محمد زبیر کو سول سرونٹس ایفیشنسی و ڈسپلن رولز کے تحت ابتدائی طور پر 120 دن کیلئے معطل کیا گیا ہے.

 معطل کردہ افسران کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذ رائع کے مطابق ان دونوں افسروں کو ان کی وزارت اوورسیز اینڈ ہیومن ریسورس میں تعیناتی کے دوران سامنے آنے والے نرسنگ اسکینڈل کے تناظر میں معطل کیا گیا ہے۔

یہ اسکینڈل 2022اور2023کے دوران اس وقت سامنے آیا جب پا کستان سے سعودی عرب بھیجی جا نے والی 92نرسوں کو تجربہ کے جعلی سر ٹیفیکیٹ پر بھیجاگیا، ایجنٹ نے ا س فری ویزا کے عوض فی نرس کئی لاکھ روپے وصول کئے۔ ایف آئی اے نے اس کیس کی ایف آئی آر درج کرلی ہے.

سعودی عرب نے تجربہ کے جعلی سر ٹیفیکیٹ کا پتہ چلنے پر ان نرسوں کو واپس پا کستان بھیج دیا جس سے ملک کی بدنامی ہوئی، اس وقت اکرم علی خواجہ ڈی جی بیو رو آف امیگریشن اور محمد زبیر جوائنٹ سیکر ٹری امیگریشن کے عہدوں پر تعینات تھے۔

Leave a Comment