نواز شریف کی عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر فیصلہ کرنے کی تجویز 

(24 نیوز)صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے عوام کو ریلیف  دینے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر فیصلے کرنے کی تجویز دیدی ۔

تفصیلات کے مطابق آج پاکستان مسلم لیگ (ن)کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں نوازشریف نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو اپنے اخراجات کم کرنے کی ہدایت  کی ہے ،ن لیگ کی جانب سے آئندہ چندروزمیں پارٹی کی تنظیم سازی پر مبنی اہم اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،نواز شریف کی آئندہ اجلاس میں پارٹی کی تنظیم سازی پر رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت ، فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں سے بات چیت جاری رکھنےکابھی فیصلہ کیا گیا ہے مسلم لیگ ن کے اجلاس میں خواجہ آصف کا پی ٹی آئی سے مذاکرات نہ کرنے کا مشورہ دیا جبکہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے نئے بلدیاتی نظام پر ان پٹ دی ۔

 صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں ، حکومتوں اور اداروں کو مل کر فیصلے کرنے کی تجویز  دی ،ملک کو معاشی بحران سے نکالنے اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے تمام سیاسی اور حکومتی قیادت اور اداروں کے مل بیٹھ کر فیصلے کرنے کی ضرورت ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنے اخراجات میں کٹوتی اور بچت سے عوام کے ریلیف کےلئے وسائل مہیا کریں، اجلاس میں مجموعی سیاسی ومعاشی صورتحال، عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر مشاورت ہوئی ،وزیراعظم شہبازشریف  نے کہا کہ خساروں کے شکار اداروں سے نجات کے ذریعے عوامی ریلیف کے لئے مالی گنجائش پیدا کرنے کی کوشش جاری ہے، عوام کو ریلیف کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

Leave a Comment