فضل الرحمان نے بندوق چھین کر ووٹ کا راستہ دکھایا، راشد محمود سومرو

فضل الرحمان نے بندوق چھین کر ووٹ کا راستہ دکھایا، راشد محمود سومرو

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) سندھ کے جنرل سیکریٹری راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے بندوق چھین کر ووٹ کا راستہ دکھایا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راشد محمود سومرو نے کہا کہ جے یو آئی بھی جمہوری نظام کےلیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کا اس ملک کی جمہوریت کےلیے کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، مولانا نے مذہبی طبقے کو ووٹ کی طرف متوجہ کیا۔

جے یو آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری نے مزید کہا کہ مولانا نے بندوق چھین کر ووٹ کا راستہ دکھایا۔ 

انکا یہ بھی کہنا تھا اگر کچھ قوتیں سمجھتی ہیں کہ پہاڑوں کے راستے سے اسلام کا راستہ نکلتا ہے تو یہ غلط ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس میں سب سے بڑا کردار مولانا فضل الرحمٰن کا ہے جنہوں نے لوگوں کو پہاڑوں سے اتار کر آئین کا راستہ دکھایا۔

Leave a Comment