جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد  گرفتار

(24نیوز) اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد  کو گرفتار کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سیکرٹریٹ پولیس  دھرنے پر پہنچے سابق سینیٹر مشتاق احمدکو گرفتار کر کے لے گئی ہے ، جماعت اسلامی کے رہنما ایکسپریس چوک پر غزہ بچاؤ مہم کے سلسلے میں احتجاج کی کوشش کر رہے تھے ، پولیس نے ریلی کے متعدد شرکا کو بھی گرفتار کر لیا ایک اندازے کے مطابق 20 سے زائد لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

Leave a Comment