امیر مقام کی زیر صدارت کشمیر کونسل میں ہنگامی اجلاس

امیر مقام کی زیر صدارت کشمیر کونسل میں ہنگامی اجلاس

وزیر امورِ کشمیر انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت کشمیر کونسل میں ہنگامی اجلاس ہوا، وزیراعظم شہباز شریف  کی ہدایت پر منعقدہ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے وفد نے شرکت کی۔

اعلامیے کے مطابق  اجلاس میں آزاد کشمیر کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ مسائل مذاکرات سے حل کرنے کےلیے ایکشن کمیٹی سے بات چیت کی جائے گی۔

امیر مقام نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور دیگر جماعتوں کو مسئلے کے پُرامن حل کےلیے کردار ادا کرنا چاہیے۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ آزاد کشمیر حکومت مسئلے کے حل کےلیے اپنا مثبت کردار ادا  کرے۔

اعلامیے کے مطابق  اجلاس میں شہید پولیس افسر عدنان قریشی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ شہید پولیس افسر کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا گیا۔

Leave a Comment