HomeUncategorizedوفاقی کابینہ کا غیرمعمولی اجلاس نئے فوجی سربراہ کی تعیناتی کا معاملہ...

وفاقی کابینہ کا غیرمعمولی اجلاس نئے فوجی سربراہ کی تعیناتی کا معاملہ زیر غور


(24 نیوز) پاک فوج کے نئے سپہ سالار کی اہم تعیناتی کا وقت آگیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا غیرمعمولی اجلاس جاری ہے، جس میں نئے فوجی سربراہ کی تعیناتی کا معاملہ زیر غور ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے غیرمعمولی اجلاس میں وفاقی وزرا شریک ہیں۔ اتحادی رہنما بھی وزیراعظم ہاؤس میں موجود ہیں۔ وزارت دفاع سے آنے والی سمری بھی وزیراعظم آفس تک پہنچ گئی، آج کے ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلہ متوقع ہے۔

وزیراعظم آفس نے چھ سینئر ترین فوجی افسروں کی سمری ملنے کی تصدیق کر دی۔ آرمی چیف اور چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کیلئے ناموں کا پینل موصول ہوچکا۔





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments