HomeUncategorizedجو لیڈر اپنی غلطی مان نہیں سکتا وہ لیڈر نہیں بن سکتا...

جو لیڈر اپنی غلطی مان نہیں سکتا وہ لیڈر نہیں بن سکتا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 


(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ لیڈرشپ کا کام لڑنا ہوتا ہے ہار جیت ہوتی رہتی ہے ،جو لیڈر اپنی غلطی مان نہیں سکتا وہ لیڈر نہیں بن سکتا ۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیئرمین پی سی بی کی جانب سے قومی کرکٹرز کے اعزاز میں عشائیہ میں شرکت کی، چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے آرمی چیف کا استقبال کیا،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی کرکٹرز سے ملاقات کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔

آرمی چیف نے بابراعظم اور شاہین آفریدی سے بھی گفتگوکی اور شاہین آفریدی سے ان کی انجری سے متعلق دریافت کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لیڈرشپ کا کام لڑنا ہوتا ہے ہار جیت ہوتی رہتی ہے ،جو لیڈر اپنی غلطی مان نہیں سکتا وہ لیڈر نہیں بن سکتا ۔

آرمی چیف نے کہاکہ شاہین آفریدی زخمی نہ ہوتا تو فائنل کا رزلٹ مختلف ہوتا،ورلڈکپ میں ہم کلوزمارجن سے ہارے ،بھارت ورلڈکپ میں 10 وکٹوں سے ہارا،آرمی چیف نے کہاکہ ہماری ٹیم اب دوبارہ کھڑی ہو گئی ہے ،ٹی 20 کرکٹ فارمیٹ میں شاداب خان بہترین کرکٹر ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی سروس ٹربیونل کا سی سی پی او لاہور کو عہدے سے ہٹانے کا حکم





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments