HomeUncategorizedآرمی چیف کے تقرر کا معاملہ صدر مملکت عارف علوی دستخط کر...

آرمی چیف کے تقرر کا معاملہ صدر مملکت عارف علوی دستخط کر دیں گے: ذرائع


(24 نیوز) آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے تقرر کے معاملے پر صدر مملکت عارف علوی دستخط کر دیں گے۔

ادھر سابق وفاقی وزیر و پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدرمملکت اور عمران خان کی ملاقات 45منٹ جاری رہی، ایوان صدرساڑھے 6 سے 7 بجے اعلامیہ جاری کرے گا۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ صدر مملکت اور عمران خان نے اہم ترین تقرریوں سے متعلق مشاورت کی، اعلامیہ میں ملاقات کی تفصیل سے متعلق آگاہ کیا جائے گا، سب کچھ آئین و قانون کے مطابق ہی ہوگا۔





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments