HomeUncategorizedوزیراعظم پر اتحادی جماعتوں کا اعتمادکااظہار، اہم تعیناتیوں کے فیصلے کا اختیار...

وزیراعظم پر اتحادی جماعتوں کا اعتمادکااظہار، اہم تعیناتیوں کے فیصلے کا اختیار دیدیا


(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کو اتحادی جماعتوں نے پاک فوج میں اہم تعیناتیوں کے فیصلے کا اختیار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اتحادی و پارلیمانی جماعتوں کا اہم اجلاس وزیراعظم ہاﺅس میں ہوا ، جس میں سابق صدر آصف علی زرداری، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین ، ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی اوردیگر رہنما شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ وزیر اعظم ہیں اور آئین نے یہ اختیار اور استحقاق آپ کو سونپا ہے۔

چودھری شجاعت حسین کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس منصب پر بٹھایا ہے، یہ آپ کا آئینی حق ہے، ڈاکٹر خالد مگسی نے کہاکہ آپ جو فیصلہ کریں، ہم آپ کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں،

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ میاں صاحب، ہم ہر فیصلے میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں،خالد مقبول صدیقی کاکہناتھا کہ آپ پر مکمل اعتماد ہے، آپ کا آئینی حق ہے، آپ نےوزیراعظم شہباز شریف کو اتحادی جماعتوں نے پاک فوج میں اہم تعیناتیوں کے فیصلے کا اختیار دیدیا۔ ہم سے مشاورت کی، آپ کا شکریہ۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے عوامی اجتماع میں دہشتگردی کاخطرہ ہے، وزارت داخلہ کا اسد عمر کو مراسلہ





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments