HomeUncategorizedفوج آئندہ کسی سیاسی معاملے میں مداخلت نہیں کرے گی: آرمی چیف

فوج آئندہ کسی سیاسی معاملے میں مداخلت نہیں کرے گی: آرمی چیف


(ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم شہدا ء کی تقریب سے آج میرا آخری خطاب ہے،6 سال بطور آرمی چیف خدمات کے بعد ریٹائر ہورہا ہوں ۔اس بات پر فخر ہے۔ فوج کا بنیادی کام ملک کی جغرافیائی حدود کی حفاظت کرنا ہے لیکن پاک فوج ہمیشہ اپنی استطاعت سے بڑھ کر اپنی قوم کی خدمت میں پیش پیش رہتی ہے۔فوج کی سیاست میں مداخلت غیر آئینی ہے،اس فیصلے پر ایک طبقہ تنقید کررہا ہے۔

1971 میں مشرقی پاکستان کی علیحدگی فوجی نہیں سیاسی ناکامی تھی

1971 میں مشرقی پاکستان کی علیحدگی فوجی نہیں سیاسی ناکامی تھی ،قید ۃہونیوالے فوجیوں کی تعداد 34 ہزار تھی ،90 ہزار نہیں ۔فوج آئندہ کسی سیاسی معاملے میں مداخلت نہیں کرے گی ۔ہماری فوج مشرقی پاکستان میں بہت جرات مندی سے لڑی۔پاک فوج کی بہادری کا اعتراف بھارتی آرمی چیف نے بھی کیا، ان فوجیوں کی قربانیوں کا اعتراف قوم نے آج تک نہیں کیا جو بڑی زیادتی ہے،ؒمیں نہ مانوں کے رویہ کوترک کرنا ہوگا، ہار جیت سیاست کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ  ریکوڈک کا معاملہ ہو یا کارکے کا جرمانہ، فیٹف کے نقصان ہوں یا ملک کو وائٹ لسٹ سے ملانا یا فاٹا کا انضمام کرنا، بارڈر پر باڑ لگانا ہو یا قطر سے سستی گیس مہیا کرانایا دوست ملکوں سے قرض کا اجرا کرانا ہو، کووڈ کا مقابلہ یا ٹڈی دل کا خاتمہ، سیلاب کے دوران امدادی کارروائی ہو، فوج  نے ہمیشہ اپنے مینڈیٹ سے بڑھ کر قوم کی خدمت کی ہے اور انشااللہ کرتی رہے گی۔

فوج اور عوام میں دراڑ ڈالنے والے ہمیشہ ناکام ہوں گے

جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کاموں کے باوجود فوج اپنے بنیادی کام اور دہشتگردی کا مقابلہ کرنے سے کبھی غافل نہیں ہوئی۔

فوج پر تنقید عوام اور سیاسی جماعتوں کا حق ہے،فوج اور عوام میں دراڑ ڈالنے والے ہمیشہ ناکام ہوں گے، پچھلے سال فوج نے فیصلہ کیا کہ آئندہ فوج سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی، فوج کے خلاف جارحانہ، ناروا رویہ کو درگزر کرکے آگے بڑھنا چاہتا ہوں، پاکستان آج سنگین معاشی مشکلات کا شکار ہے۔فوج نے بڑی سوچ بچار کے بعد فیصلہ کیا کہ سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی۔

جی ایچ کیو راولپنڈی میں یوم دفاع اور شہدا کی پروقار تقریب جاری ہے۔ جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ شریک ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔تقریب میں حاضر سروس ،ریٹائرڈ افسران ،پاک فوج کے جوان اور شہدا ء کے لواحقین شریک ہیں ۔

ضرور پڑھیں :آرمی چیف کا نام کل تک فائنل ہوجائے گا

معروف گلوکار ساحر علی بگا اور دیگر گلوکاروں نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ۔اداکار ایوب کھوسو،اداکارہ صبا فیصل ،مایا علی نے کمپیئرنگ کے فرائض سرانجام دیے ۔





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments