گندم اسکینڈل انکوائری، شمشاد اختر آج طلب، کل وزیرِ اعظم کو حتمی رپورٹ دی جائیگی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سیکریٹری کابینہ کی زیرِ صدارت انکوائری کمیٹی آج بھی گندم درآمد کے حوالے سے تحقیقات جاری رکھے گی۔

بلا ضرورت گندم منگوانے کی تحقیقات کے لیے سابق نگراں وزیرِ خزانہ شمشاد اختر کو آج کمیٹی میں طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکریٹری کابینہ کی زیر سربراہی کمیٹی نے گزشتہ روز اہم دستاویزات کا جائزہ لیا تھا اور سابق سیکریٹری فوڈ محمد محمود اور آصف نے اپنے بیان ریکارڈ کرائے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کمیٹی نے پہلی انکوائری کمیٹی کی حتمی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا تھا۔

سیکریٹری کابینہ کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی کل وزیرِ اعظم شہباز شریف کو حتمی رپورٹ پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گندم درآمد اسکینڈل کمیٹی کے سربراہ سے کہا تھا کہ مجھے ذمہ داروں کا واضح تعین کرکے بتایا جائے۔

شہباز شریف نے کہا تھا کہ کوئی لگی لپٹی مت رکھیں، قوم کے سامنے سب کچھ رکھیں گے۔

Leave a Comment