کشمیر صورتحال مس ہینڈل ہوئی، صرف ممکن بات مانی جائیگی، رانا ثناء

کشمیر صورتحال مس ہینڈل ہوئی، صرف ممکن بات مانی جائیگی، رانا ثناء

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کشمیر کی صورتحال تھوڑی مس ہینڈل ہوئی ہے ، صرف ممکن بات مانی جائے گی ۔

 سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پارٹی رجسٹریشن کیلئے دستاویزات جمع کرادیں گے، 3میٹنگز کے بعد اعلان کریں گے ۔

 ماہر معاشیات پروفیسر ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ معیشت میں بنیادی اسٹرکچرل اصلاحات لانا ہوں گی ۔

 پروگرام کے آغاز میں میزبان شہزاد اقبال نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزاد جموں کشمیر میں پچھلے کچھ ماہ سے بجلی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ جاری پر امن احتجاج شدت اختیار کر گیا ہے۔ جہاں ایک طرف کل ان مظاہروں نے پرتشدد رنگ اختیار کیاجس میں پولیس کے سب انسپکٹر سمیت درجنوں مظاہرین اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ وہیں اب یہ معاملہ اب سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی وجہ بھی بن گیا ہے۔

 اس پورے معاملے میں وزیراعظم آزاد جموں کشمیر انوار الحق پراحتجاج کو مس ہینڈل کرنے کے الزامات لگ رہے ہیں۔ مشیر برائے سیاسی امور، رانا ثناء اللہ نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی صورتحال تھوڑی مس ہینڈل ہوئی ہے ۔

Leave a Comment