کسانوں کی شکایات کا نوٹس، وزیراعظم کا گندم فوری خریدنے کا حکم، ہدف 18 ملین میٹرک ٹن کردیا

کسانوں کی شکایات کا نوٹس، وزیراعظم کا گندم فوری خریدنے کا حکم، ہدف 18 ملین میٹرک ٹن کردیا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وزیراعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات کا نوٹس لے لیا ، گندم خریدنے کا حکم ،ہدف 18ملین میٹرک ٹن کر دیا۔گندم کی خریداری کا ایشو حل کرنے کیلئےپاسکو کے لیےچودہ لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کاہدف مقررکرنےکےای سی سی کے فیصلے پر نظر ثانی کرکے وزیراعظم نے پاسکو کے لیےگندم کا خریداری ہدف چودہ لاکھ سے بڑھاکر اٹھارہ لاکھ میٹرک ٹن کردیا-اس سےقبل وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نےپاسکوکے لیے چودہ لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کا ہدف مقررکیا تھا. ۔ حکو متی ذ رائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 5 اپریل کے اجلاس میں پاسکو کے لیے اس سال کا گندم کا خریداری ہدف 14 لاکھ میٹرک ٹن مقرر کیا تھا جبکہ پاسکو کے لیے169 ارب روپےکی کیش کریڈٹ لائن کاہدف منظور ہوا تھا اورپاسکو کےلیےگندم کی قیمت خرید 3900روپے فی من مقررکی گئی-ای سی سی نےوزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کی سمری پر سفارشات کی منظوری دی تھی-ذرائع کے مطابق ای سی سی میں سندھ کے لیے10 لاکھ ٹن گندم خریداری کاہدف منظور ہوا تھا-سندھ کے لیے100ارب روپےکی کیش کریڈٹ لائن دینے کی منظوری ہوئی تھی اورصوبہ سندھ کے لیےگندم خریداری کی قیمت 4 ہزار روپےفی من مقرر کی گئی جبکہ ای سی سی نےبلوچستان کے لیےگندم کاخریداری ہدف50ہزارمیٹرک ٹن مقررکیا -بلوچستان کے لیے5 ارب70کروڑ روپےکی کیش کریڈٹ لائن اورصوبہ بلوچستان کے لیےگندم کی قیمت خرید4300روپے من مقرر کی گئی۔

Leave a Comment