کارکنان کی وجہ سے سندھ میں بڑی تعداد میں پارٹی رہنما منتخب ہوئے، مراد علی شاہ

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کارکنان کی وجہ سے سندھ بھر میں بڑی تعداد میں پارٹی رہنما منتخب ہوئے۔ 

میرپورخاص میں گفتگو کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پارٹی قیادت نے مجھ پر اعتماد کیا۔ ہم نے یو سی سطح پر کارکنان کو سننے کا فیصلہ کیا، آج اس کی ابتداء ہے۔ 

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آپکے مسائل جاننے کےلیے فارم دیے جا رہے ہیں، یہ فارم بھر کر تین روز میں جمع کروائیں تاکہ بجٹ اسکے مطابق ہوسکے۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عوام نے صوبائی حکومت کو 5 سال کےلیے چنا ہے۔

Leave a Comment