ڈیفنس میں قتل کی تفتیش مکمل، آدھا برگر کھانے پر ملزم نے دوست کو گولی ماری

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوست کے قتل کی تفتیش مکمل ہوگئی، مقتول نے اپنے دوست کا آدھا برگر کھالیا تھا جس پر ملزم دانش نے علی کیریو کو قتل کردیا۔

تفتیشی افسر نے تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ اعلیٰ افسران کو جمع کروادی،  رپورٹ میں پولیس افسر کے بیٹے کو قصور وار قرار دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیفنس فیز 5 میں 8 فروری کو دانش نے دوست علی کیریو کوقتل کیا تھا، دانیال نے 8 فروری کو اپنی دوست کو گھر بلایا تھا، گھر میں اس کا دوست علی کیریو اور بھائی احمر بھی موجود تھے۔

 رپورٹ کے مطابق ملزم دانیال اپنی دوست کو علیحدہ کمرے میں لے گیا اور اس کیلئے برگر آرڈر کیے، آرڈر آیا تو مقتول علی کیریو نے اس میں سے آدھا برگر کھا لیا، دوست کی اس حرکت پر دانیال آپے سے باہر ہوگیا اور گارڈ کی رائفل لے آیا۔

 رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ بھائی کی مداخلت کے باوجود اس کا غصہ ٹھنڈا نہیں ہوا اور اس نے گولی چلا دی، فائرنگ سے علی کیریو زخمی ہوا اور اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم دانیال نذیر میر بحر جیل میں ہے اور کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔

Leave a Comment