پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پلان پر عمل کرکے بولنگ اور بیٹنگ دونوں میں اچھا کھیل پیش کیا۔
لاہور میں میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ غلطیوں پر قابو پائیں گے، ورلڈ کپ قریب ہے کوشش ہوگی کہ غلطیاں نہ ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے مڈل آرڈر فکر مندی کی بات ہے، فیلڈنگ میں ہمیں ابھی محنت کرنی ہے اور بہتری لانی ہے۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل بریسویل نے کہا کہ سیریز سے ہمارے نوجوان کھلاڑیوں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام میچز ہاؤس فل تھے، یہاں آنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔