وزیراعظم شہبازشریف سعودی عرب پہنچ گئےایئرپورٹ پر کس نے استقبال کیا؟ اہم خبر آ گئی

(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے،دارالحکومت ریاض کے ڈپٹی گورنر پرنس محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے استقبال کیا،سفیر پاکستان احمد فاروق اور دیگر سفارتی افسران بھی موجود تھے۔
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کریں گے،عالمی اقتصادی فورم کا اجلاس 28 اور 29 اپریل کو منعقد ہوگا ،وفد میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اطلاعات عطاتارڑ بھی ہمراہ ہیں ۔
وزیراعظم اور وفاقی وزرا عالمی اقتصادی فورم کے ان مباحث میں شریک ہوں گے جن میں سرمایہ کاری کے نئے فریم ورک، سپلائی چینز کی تجدید، پائیدار ترقی اور توانائی سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اہم سعودی شہزادہ انتقال کرگئے

Leave a Comment