میٹرک امتحانات، نقل کے 235 کیسز رپورٹ، 250 موبائل ضبط

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سندھ بھر میں مختلف تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک کے امتحانات جاری ہیں جن کے دوران نقل کے 235 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

امتحانات میں نقل، کاپی کی تبدیلی، اصل امیدوار کی جگہ دوسرے امیدوار سے امتحان دلوانے اور موبائل فونز ضبط کرنے کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

اس ضمن میں میٹرک بورڈ کراچی کی جانب سے محکمۂ یونیورسٹی اینڈ بورڈ کو رپورٹ جمع نہیں کرائی گئی ہے۔

محکمۂ یونیورسٹی اینڈ بورڈ کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے 5 تعلیمی بورڈز میں نقل کے 235 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اصل امیدوار کی جگہ دوسرے امیدواروں کے بیٹھنے کے 157 مجموعی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں محکمۂ یونیورسٹی اینڈ بورڈ نے بتایا ہے کہ ان 5 تعلیمی بورڈز کے تحت امتحانات میں 250 موبائل فونز ضبط کیے گئے ہیں۔

محکمۂ یونیورسٹی اینڈ بورڈ کی رپورٹ کے مطابق اعلیٰ ثانوی و ثانوی بورڈ حیدر آباد کے تحت امتحانات میں نقل کے 63 کیسز، لاڑکانہ بورڈ میں نقل کے 107 کیسز جبکہ سکھر بورڈ کے تحت امتحانات میں نقل کے 34 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Leave a Comment