موٹروے اہلکار کو گاڑی سے ٹکر مارنے والی خاتون 14 روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل

موٹروے اہلکار کو گاڑی سے ٹکر مارنے والی خاتون 14 روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل

موٹروے پر پولیس سے تلخ کلامی اور پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے کے کیس میں علاقہ مجسٹریٹ نے خاتون کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔  

پولیس نے گرفتار خاتون کو راولپنڈی کے علاقہ مجسٹریٹ ممتاز ہنجرا کی عدالت میں پیش کیا۔

خاتون کی جانب سے سینئر قانون دان شاہ خاور عدالت میں پیش ہوئے۔

پولیس نے عدالت سے خاتون کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس کی خاتون کے وکلا نے مخالفت کردی۔ 

علاقہ مجسٹریٹ نے گرفتار خاتون کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

واضح رہے کہ خاتون کو گزشتہ روز راولپنڈی پولیس نے اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔ 

خاتون کے خلاف تھانا نصیرآباد میں موٹروے پولیس سے بدتمیزی اور تلخ کلامی اور گاڑی بھگا لے جانے کے الزام میں مقدمہ درج تھا۔

Leave a Comment