Monday, February 6, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsقرض پروگرام کی بحالی پاکستان نے اہم فیصلہ کر لیا

قرض پروگرام کی بحالی پاکستان نے اہم فیصلہ کر لیا


(24 نیوز )پاکستان کے  معاشی حکام اور انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف )کے درمیان معلومات کے تبادلے کا آغاز  کر دیا گیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق قرض پروگرام کی بحالی کیلئے پاکستان نے آئی ایم ایف کو مطلوبہ معلومات فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، معاشی حکام کا کہنا ہے کہ  آئی ایم ایف کو منی بجٹ سے متعلق اقدامات سے بھی آگاہ کیا جارہا ہے جبکہ  نویں جائزہ مذاکرات کیلئے شیڈول طے کرنے کے معاملے پر بات ہورہی ہے ۔

 وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ سرکلر ڈیٹ, بجلی,گیس قیمتوں سے متعلق آئی ایم ایف کو معلومات فراہم کی جارہی ہیں ، ٹیکس وصولیوں سے متعلق آئی ایم ایف کو آگاہ کیا جارہا ہے ، آئی ایم ایف کو مشن پاکستان بھیجنے کی درخواست کی گئی ہے ، پاکستان آئی ایم ایف کا قرض پروگرام مکمل کرے گا قرض پروگرام کے تحت آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کیا جائے گا ۔ 





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments