عوامی شکایات پر وزیرداخلہ برہمپاسپورٹ آفیسرز تبدیلکارروائی کا حکم

(علی رامے )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےپاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن لاہور کا دورہ کیا  جبکہ شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔ریجنل ڈائریکٹراوراسسٹنٹ ڈائریکٹرفوری طورپرتبدیل کرتے ہوئے محکمانہ کارروائی کاحکم دے دیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ عملے کی ملی بھگت کے بغیر پیسے لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کاپاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن لاہور کا دورہ کیا جہاں شہریوں سے ان کے مسائل سے متعلق پوچھا،شہریوں نےوفاقی وزیرداخلہ کےسامنےشکایات کےانبارلگادیئے،شہریوں نےپاسپورٹ بنوانےکیلئے ایجنٹ مافیاکورقم دینےکےثبوت بھی دکھائے،بزرگ شہریوں نے بھی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ  پاسپورٹ آفس کاگیٹ کراس کرنےپربھی ٹیکس دیناپڑتاہے۔

شہریوں نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ  پاسپورٹ آفس کی دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں،پیسے دیں تو پاسپورٹ کو پہیے لگ جاتے ہیں،آپ نے وزارت اعلیٰ کے دور میں مثالی کام کیا،اب بھی آپ ہی اس دفتر کو ٹھیک کرینگے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ آپ کے لئے آیا ہوں، شکایات کا ازالہ کروں گا، خود وزٹ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا گیا،شہریوں کو سہولت دینا ہماری ذمہ داری ہے۔
ذرائع کے مطابق اریجن ڈائریکٹر و اسسٹنٹ ڈائریکٹر کسی بھی سوال کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا میں بارشوں کے مختلف حادثات میں 10افراد جاں بحق،14 زخمی
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی پاسپورٹ آفس کےحالات دیکھ کربرہم ہوگئے اور  ریجنل ڈائریکٹراوراسسٹنٹ ڈائریکٹرفوری طورپرتبدیل کرتے ہوئے محکمانہ کارروائی کاحکم دے دیا،انہوں نے  ریجنل ڈائریکٹر فیض الحسن و اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک نسیم کیخلاف کارروائی کاحکم دیا ۔

محسن نقوی نے کہا کہ  عملے کی ملی بھگت کے بغیر پیسے لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

Leave a Comment