عمران عدلیہ و فوج کیخلاف بیان دے سکتے ہیں نہ میڈیا رپورٹ، احتساب عدالت

عمران عدلیہ و فوج کیخلاف بیان دے سکتے ہیں نہ میڈیا رپورٹ، احتساب عدالت

راولپنڈی(جنگ نیوز،ٹی وی رپورٹ ) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اوران کی اہلیہ و سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان بازی سے روک دیا ہے۔ 

جج ناصر جاوید رانا نے عمران خان کو دوران ٹرائل کمرہ عدالت میں ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف اشارتاً بات کرنے سے بھی روک دیا ہے۔ 

جج نے کہا کہ میڈیا کو بھی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی، اشتعال انگیز بیانیے جو ریاستی اداروں اور ان کے آفیشلز کو ٹارگٹ کرتے ہوں وہ پبلش نہ کرے۔

جج ناصر جاوید رانا نےکہا کہ الزام ہے بانی پی ٹی آئی ( سابق وزیراعظم عمران خان )نے ریاستی اداروں کی ’’قابل عزت شخصیت کیخلاف سیاسی،اشتعال انگیز، متعصبانہ بیانات دیے ہیں۔

Leave a Comment