Tuesday, December 5, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsعلی نواز اعوان استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

علی نواز اعوان استحکام پاکستان پارٹی میں شامل


(حسن علی) پاکستان تحریک انصاف کے سابق وفاقی وزیر علی نواز اعوان نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کپتان کا ایک اور بڑا کھلاڑی ساتھ جھوڑ گیا، سابق وفاقی وزیر علی نواز اعوان نے منظر عام پر آ کر پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

علی نواز اعوان نے لاہور میں آئی پی پی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین اور صدر استحکام پاکستان پارٹی علیم خان سے ملاقات کی، ملاقات میں عون چودھری اور آئی پی پی کی دیگر قیادت بھی شریک تھی۔

جہانگیر ترین سے ملاقات میں علی نواز اعوان نے اپنے آئندہ کے سیاسی فیصلے سے متعلق آگاہ کیا، جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے علی نواز اعوان کو آئی پی پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments