وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور ایک شرپسند اور شدت پسند ذہنیت کا مالک ہے۔
علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جیسا بدتمیز اور بےلگام ان کا لیڈر ہے ویسے ہی یہ خود ہیں، ایسے لوگ معاشرے میں عورت کی ترقی اور خوشحالی کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز سے متعلق علی امین گنڈاپور پہلے بھی زبان درازی کرچکے ہیں۔