Thursday, December 7, 2023
Online Free Business listing Directory to Grow your Sales
HomeLatest Breaking newsشمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں سرغنہ سمیت 4 دہشتگرد...

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں سرغنہ سمیت 4 دہشتگرد ہلاک


(24 نیوز)شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں سرغنہ سمیت 4 دہشتگرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے خیسور میں سیکورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،سکیورٹی فورسز نے خیسور میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 4 دہشتگرد مارے گئے،ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمدہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والوں میں دہشتگردوں کا سرغنہ ابراہیم عرف موسی بھی شامل تھا،دہشتگرد ابراہیم عرف موسی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب، دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دو اہم سابق اراکین قومی اسمبلی کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments