پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں آپریشن کرتے ہوئے 11 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن کے دوران 10 دہشتگرد ہلاک ہوئے، جبکہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ڈی آئی خان میں آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
مارے گئے دہشت گرد دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، دہشت گرد علاقے کے معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے کےمقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو سراہا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔