کراچی(اسٹاف رپورٹر)لانڈھی مانسہرہ کالونی میں جمعہ غیر ملکیوں کی گاڑی پرخود کش دھماکے میں زخمی سیکیورٹی گارڈ لنگر خان نے کہا ہےکہ دہشت گردوں کے ساتھ پہلا مقابلہ ہم نے کیا ہے صبح گاڑی میں جارہے تھے کہ ایک شخص گاڑی کی طرف بھاگتا ہوا آیا،مجھے شک ہوا کہ یہ حملہ کرے گا میں نے فائرنگ کردی۔
سیکیورٹی گارڈ کےمطابق اسی دوران اس شخص نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا،میرےپیچھے نورمحمد تھا اس نے فائرنگ کی تو سامنےسےبھی فائرنگ ہوئی، دہشتگردوں کی گولیاں مجھے اور نور محمود کو لگیں، پیچھے ڈالے میں موجود ساتھیوں نے بھی فائرنگ کی۔
لنگر خان نے بتایا کہ 10 سے 12منٹ بعد پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اورپولیس نے بھی فائرنگ کی ،مگر دہشتگرد ہماری فائرنگ سے مرچکاتھا۔
زخمی گارڈ کی جانب سے سامنے آنےوالے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہاہےکہ دہشت گردوں کے ساتھ پہلا مقابلہ ہم نے کیا ہے۔