Thursday, September 22, 2022
Google search engine
Homeدانیہ شاہ نے عامر لیاقت سے شادی کے بجائے ڈیل کی تھی:...
Array

دانیہ شاہ نے عامر لیاقت سے شادی کے بجائے ڈیل کی تھی: بشریٰ اقبال

اسلام آباد، (مارشل آن لائن نیوز) معروف میزبان و ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے دانیہ ملک پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دانیہ نے عامر لیاقت کے ساتھ شادی نہیں بلکہ پیسوں کی خاطر ڈیل کیا تھی۔

گزشتہ دنوں بشریٰ اقبال نے سابق شوہر کی تیسری بیوی دانیہ ملک کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم میں شکایت درج کروائی جس کے بعد اُنہوں نے اپنی بیٹی دُعا عامر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو بھی کی۔

۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیدہ بشریٰ اقبال کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت حسین نے اپنے گھر بسانے کے لیے تیسری شادی کی تھی لیکن افسوس اُنہیں یہ حقیقت معلوم نہ تھی کہ یہ شادی نہیں بلکہ ایک ڈیل ہے

سیدہ بشریٰ اقبال نے کہا کہ دانیہ ملک سے شادی ہوتے ہی تین سے چار ماہ کے اندر عامر لیاقت کا بینک اکاؤنٹ خالی ہوگیا تھا اور یہ نوبت آگئی تھی کہ عامر نے لوگوں سے اُدھار پیسے لیے۔

اُنہوں نے کہا کہ عامر لیاقت نے شروعات میں دانیہ ملک کے ساتھ صلح کی کوشش کی تھی لیکن بعد میں اُنہوں نے اپنی حیات میں خلع کے کاغذات پر راضی نامہ لکھوادیا تھا۔

بشریٰ اقبال نے کہا کہ جب عامر لیاقت کا انتقال ہوا تو ان کے وکیل دانیہ ملک کے پاس خلع کا راضی نامہ لے کر پہنچے مگر انہوں نے اس سے قبل ہی عدالت میں تنسیخ نکاح کی درخواست واپس لے لی تھی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ قانونی طور پر نہیں لیکن شرعی طور پر  ان کی خلع ہوگئی ہے۔

بشریٰ اقبال نے مزید کہا کہ عامر لیاقت کی موت کی وجہ دانیہ ملک ہیں، ویڈیوز لیک ہونے کے بعد عامر لیاقت ٹوٹ چکے تھے اور یہی اُن کی موت کی وجہ بنی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments

Maria on Woo Ninja
Maria on Premium Quality
Maria on Woo Logo
Maria on Ninja Silhouette
Maria on Ship Your Idea
Maria on Woo Ninja
Maria on Woo Single #2
Maria on Happy Ninja
Maria on Happy Ninja
Ryan on Ship Your Idea
Stuart on Ship Your Idea
Stuart on Ship Your Idea
Stuart on Happy Ninja
Stuart on Flying Ninja
Coen Jacobs on Woo Album #3
Coen Jacobs on Woo Album #4
Coen Jacobs on Ninja Silhouette
Coen Jacobs on Flying Ninja
student on Ninja Silhouette
Magnus on Woo Logo
Magnus on Patient Ninja
Cobus Bester on Woo Single #2
Cobus Bester on Woo Ninja
Andrew on Premium Quality
Cobus Bester on Woo Logo
Andrew on Flying Ninja
Cobus Bester on Woo Album #2
Cobus Bester on Ship Your Idea
Andrew on Happy Ninja
Cobus Bester on Ninja Silhouette
Cobus Bester on Premium Quality
Cobus Bester on Patient Ninja
Cobus Bester on Flying Ninja
James Koster on Patient Ninja
James Koster on Woo Album #4
James Koster on Ship Your Idea