خضدار میں قومی شاہراہ پر دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی

تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب

بلوچستان کے ضلع خضدار میں قومی شاہراہ پر سلطان ابراہیم روڈ پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں مقامی صحافی محمد صدیق مینگل اور 2 راہ گیر جاں بحق ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ریموٹ کنٹرول دھماکے میں دونوں راہ گیروں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔

ایس ایچ او سٹی کے مطابق محمد صدیق مینگل خضدار پریس کلب کے صدر اور مقامی اخبار سے وابستہ تھے۔ محمد صدیق مینگل اپنے گھر سے یونیورسٹی جارہے تھے۔

واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Leave a Comment