کراچی (نیوز ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی، پٹرول 5.45، ڈیزل 8.42 روپے لیٹر سستا کردیا گیا
پٹرول کی نئی قیمت 288روپے 49پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 281روپے 96پیسے فی لٹر ہوگئی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے کی کمی کردی گئی۔
وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا جو 15 مئی تک نافذ العمل رہے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 60، 60روپے فی لیٹر لیوی برقرار رکھی گئی ہے ۔