Wednesday, September 21, 2022
Google search engine
Homeبھارت میں شدید بارشوں سے ہولناک تباہی #Indiarain
Array

بھارت میں شدید بارشوں سے ہولناک تباہی #Indiarain


نئی دہلی: بھارت میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی، اترپردیش میں 12 افراد جان سے گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست اتر پردیش میں شدید بارشوں کے باعث دو مکانات گرنے سے 12 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔

ریاست یو پی کے وزیراعلیٰ نے برجیش پاٹھک نے میڈیا کو بتایا کہ ریاست کے دارالحکومت لکھنؤ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 35 ملی میٹر بارش ہوئی، جو کہ “بھاری بارش” کے زمرے میں آتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لکھنؤ کے حضرت گنج علاقے میں شدید بارشوں کے نتیجے میں خستہ حال مکان گرگیا، حادثے میں نو افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے، تمام افراد مزدور تھے۔

اسی طرح لکھنؤ کے جنوب مغرب میں واقعہ اناؤ قصبے میں مکان کے گرنے کے نتیجے میں تین افراد جان سے گئے، ہلاک ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی، 25 افراد ہلاک

شدید بارشوں نے اتر پردیش کے دارالحکومت سمیت پوروانچل اور بندیل کھنڈ میں تباہی مچارکھی ہے، صورتحال کے پیش نظر کئی مقامات پر اسکول اور دفاتر بند کر دیئے گئے ہیں۔Imageادھر موسمیاتی مرکز لکھنؤ نے یو پی میں اگلے تین دنوں تک گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق خلیج بنگال سے آنے والا کم دباؤ کا علاقہ بندیل کھنڈ کے راستے یوپی میں داخل ہو رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ ریاست کے کئی اضلاع میں موسلادھار بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مون سون کی بارشیں جو کہ جنوبی ایشیا میں جون اور ستمبر کے درمیان برستی ہیں، ہر سال بڑے پیمانے پر قدرتی آفات اور حادثات خاص طور پر بھارت میں تباہی کا باعث بنتی ہیں۔

Comments





Source link

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments

Maria on Woo Ninja
Maria on Premium Quality
Maria on Woo Logo
Maria on Ninja Silhouette
Maria on Ship Your Idea
Maria on Woo Ninja
Maria on Woo Single #2
Maria on Happy Ninja
Maria on Happy Ninja
Ryan on Ship Your Idea
Stuart on Ship Your Idea
Stuart on Ship Your Idea
Stuart on Happy Ninja
Stuart on Flying Ninja
Coen Jacobs on Woo Album #3
Coen Jacobs on Woo Album #4
Coen Jacobs on Ninja Silhouette
Coen Jacobs on Flying Ninja
student on Ninja Silhouette
Magnus on Woo Logo
Magnus on Patient Ninja
Cobus Bester on Woo Single #2
Cobus Bester on Woo Ninja
Andrew on Premium Quality
Cobus Bester on Woo Logo
Andrew on Flying Ninja
Cobus Bester on Woo Album #2
Cobus Bester on Ship Your Idea
Andrew on Happy Ninja
Cobus Bester on Ninja Silhouette
Cobus Bester on Premium Quality
Cobus Bester on Patient Ninja
Cobus Bester on Flying Ninja
James Koster on Patient Ninja
James Koster on Woo Album #4
James Koster on Ship Your Idea