ایف بی آر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے  نفاذ میں غفلت کے ذمہ داران کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلئے کی ہدایت 

(اویس کیانی)وزیر اعظم شہباز شریف نے ایف بی آر کی  ٹریک اینڈ ٹریس کے مکمل نفاذ میں غفلت کے ذمہ داران کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلئے تمام اقدامات پر جلد عملدرآمد کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ٹریک اینڈ ٹریس کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا،وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی ٹیم کو ایف بی آر کی ٹرانسفارمیشن کی رفتار کو تیز کرنے کا ہدف دے دیا،وزیراعظم نے وزیرمملکت برائے خزانہ کو ایف بی آر ٹرانسفارمیشن منصوبے کی نگرانی کی ذمہ داری سونپتے ہوئے کہاکہ مکمل ڈیجیٹلائزیشن اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ریسٹرکچرنگ ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کا حصہ ہیں۔

وزیرِ اعظم کو ٹریک اینڈ ٹریس کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی،وزیراعظم نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے حوالے سے خرابیوں و بے ضابطگیوں کے ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے ٹیکس نظام کی بہتری کیلئے ایف بی آر کی اصلاحات بہت ضروری ہیں،پاکستان کے غریب عوام کی ایک ایک پائی بچانے کیلئے دن رات محنت کریں گے۔

وزیراعظم نے کہاکہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائیزیشن حکومت کی اولین ترجیح ہے،ایف بی آر کی ڈیجیٹائیزیشن میں کسی قسم کا تعطل قبول نہیں۔ 

اجلاس میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، احد خان چیمہ، وزیرِ مملکت علی پرویز ملک، وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی،اجلاس کو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ایف بی آر کی ڈیجیٹائیزیشن پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی ٹیم کو ایف بی آر کی ٹرانسفارمیشن کی رفتار کو تیز کرنے کا ہدف دےدیا۔

Leave a Comment