ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی مزاراقبالؒ پر حاضریدعا کے دوران جذباتی ہوگئے

(24 نیوز)ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے لاہور پہنچنے پرمزاراقبالؒ پر حاضری دی،مزار پر فاتحہ خوانی کی ،ابراہیم رئیسی دعا کے دوران جذباتی ہوگئے۔وزیرٹرز بک میں اپنے تاثرات درج کیے۔مزار کے احاطے میں لوگوں میں گھل مل گئے ،اعلیٰ حکام نے ایرانی صدر کو بریفنگ بھی دی ۔ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے دل ہمیشہ ایک ساتھ جڑے رہیں گے، پاکستان میں عوامی جلسے سے خطاب کرنا چاہتا تھا مگر کچھ وجوہات کی وجہ سے عوامی جلسے سے خطاب ممکن نہ ہوپایا۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے مزاراقبالؒ پرحاضری کے دوران  پرپھول رکھے،چیئرمین رویت ہلال کمیٹی اور بادشاہی مسجد کے خطایب مولانا عبدالخبیرآزاد نے پاک ایران دوستی اورمعاہدوں کی کامیابی کی دعا کرائی ،مولانا عبدالخبیر آزادنے ملک وقوم کی سلامتی ،باہمی بھائی چارے کی دعا بھی کروائی ۔مزاراقبالؒ پر غزہ کے مسلمانوں کے لیے بھی خصوصی دعا کروائی گئی ۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے شاعرمشرق ڈاکٹرعلامہ محمداقبالؒ کوخراج عقیدت پیش کیا ۔ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ہمیں پاکستان میں اجنبیت کااحساس نہیں ہوتا۔

قبل ازیں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی  کے لاہور پہنچنے پروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےاستقبال کیا ۔ اس موقع پر سینیٹر پرویز رشید، وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع ، صوبائی وزرا سلمان رفیق، بلال یاسین، چوہدری شافع، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور ایرانی قونصل جنرل مہران مواحدفر سمیت دیگر حکام موجود تھے۔

ضرورپڑھیں:پاک ایران اہم معاہدے،امریکا کو دھچکا لگ گیا ،اسرائیل کی کہانی ختم

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ علامہ اقبال کی شخصیت ہمارے لیے بہت اہم ہے کیونکہ علامہ اقبال نے پیغام دیا کہ کیسے استعمار کے خلاف کھڑے ہونا ہے۔ مجھے پاکستان آکر  اجنبیت  احساس نہیں ہوا اور پاکستان کے لوگوں میں ایران کے ساتھ خاص وابستگی پائی جاتی ہے، پاکستان کے لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے دل ہمیشہ ایک ساتھ جڑے رہیں گے، پاکستان میں عوامی جلسے سے خطاب کرنا چاہتا تھا مگر کچھ وجوہات کی وجہ سے عوامی جلسے سے خطاب ممکن نہ ہوپایا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ سے متعلق اصولی مؤقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں ، اپنی قوم اور اپنے مجاہدوں پر بہت ناز ہے ، اسرائیل سے جنگ میں فلسطینی کامیاب ہوں گے۔

Leave a Comment