ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا 3 روزہ دورہاہم ملاقاتیں متوقع

(بابر شہزاد ترک)اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی آج سے 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر 24 اپریل تک پاکستان میں قیام کریں گے، ایرانی صدر کے ساتھ وفد میں وزیر خارجہ، کابینہ کے دیگر ارکان اور اعلیٰ حکام بھی شامل ہوں گے جبکہ دورہ پاکستان کے موقع پر ایک بڑا تجارتی وفد بھی ساتھ آئے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ دورے کے دوران ایرانی صدر پاکستانی ہم منصب، وزیر اعظم، چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کریں گے، ایرانی صدر کی صوبائی قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی  کے پاکستان پہچنے پر وفاقی وزیرریاض حسین پیرزادہ نے معزز مہمان کا استقبال کیا،ریاض حسین پیرزادہ ایرانی صدر کے ہمراہ لاہور اور کراچی بھی جائیں گے۔

ایران کے صدر کل بروز منگل 23 اپریل کو کراچی پہنچیں گے اس موقع پر کمشنر کراچی نے شہر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق شہر قائد میں تمام نجی، سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پی پی 158 لاہور: سنی اتحاد کے مونس الٰہی کو شکست، لیگی امیدوار نے میدان مار لیا

واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 22 اپریل سے 24 اپریل تک اسلام آباد، لاہور اور کراچی دورہ کریں گے، کراچی میں ایرانی صدر کی وزیر اعلیٰ اور گورنر سندھ سے ملاقاتیں ہوں گی، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی میں مزار قائد پر بھی حاضری دیں گے۔

Leave a Comment